ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر رینجرز اہلکاروں نے حیدرآباد میں صفائی مہم کا آغاز کردیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22ستمبر ۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر رینجرز اہلکاروں نے حیدرآباد میں صفائی مہم کا آغاز کردیا،بلدیہ عملے اوربھاری مشنری کے ساتھ درجنوں مقامات سے کچرا،گندی اورغلاضت کے ڈھیروں کا خاتمہ کیاگیا،صفائی مہم کا مقصدشہریوں میں شعوراجاگرکرنا ہے تاکہ وہ اپنے شہرکو صاف رکھیں اورمتعلقہ ادارے اپنی ذمے داریاں ایماندارانہ طور اداکریں،تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر حیدرآباد میں رینجرز حکام نے صفائی مہم کا آغاز کردیا،جوکہ ابتدائی مرحلے میں تین روز تک جاری رہے گی،جمعرات کے روز رینجرز کی بھاری نفری نے بلدیہ عملے کے ساتھ ہیرآباد،لیبرٹی چوک،جیل روڈ،سول اسپتال کے اطراف کے علاقے،اللہ والا چوک سمیت دیگر کئی علاقوں میں بلدیہ عملے اوربھاری مشنری کے ساتھ کچرے،گندگی اورغلاضت کے انباراوٹھائے،جوکہ کئی ہفتوں سے شہریوں کے عذاب بنے ہوئے تھے اوران سے شدید بدبواوٹھ رہی تھی،اس موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی اور انہوں نے رینجرز کی صفائی مہم کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام راج سے ان کی امیدیں وابستہ تھیں کے صحت وصفائی کی صورتحال بہترہوگی مگراس نظام سے عوام کا تاحال کوئی فائدہ نہیں ہوا،اوررینجرز کے اس اقدام”صفائی مہم“ نے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں،رینجرز کی جانب سے صفائی مہم ابتدائی مرحلے میں تین روز تک جاری رہے گی جس کا مقصد شہریوں میں شعوراجاگرکرنا ہے کہ اپنے شہرکوصاف ستھرارکھیں

متعلقہ عنوان :