کراچی،حضرت شاہ عبداللہ شاہ غازی کے 1286ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہو گیا

گورنر سندھ کل مزار پر حاضری دے کر عرس کی تقریبات کا افتتاح کریں گے

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22ستمبر ۔2016ء) بر صغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ عبداللہ شاہ غازی کے 1286ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہو گیا ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کل (جمعہ کو ) مزار پر حاضری دے کر عرس کی تقریبات کا افتتاح کریں گے،عرس مبارک کا آغاز مزار کو غسل دینے کی تقریب سے ہوا غسل مبارک کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہااس دوران ہزاروں عرق گلاب،عطر،مشک کافور سے مزار کو غسل دیا گیا،اس تقریب میں ہزاروں زائرین نے شرکت کی ،فضا درود و سلام کے ترانوں سے گونج اٹھی،غسل مبارک کی تقریب کے بعد مزار پر چادر پو شی کی گئی اور بعد ازاں لنگر عام تقسیم ہواتین روزہ عرس مبارک کے سلسلہ میں مزار کو خوبصورت محرابوں سے سجایا گیا ہے ،زائرین کے لئے بڑے پیمانے پر سبیل اور لنگر کا اہتمام کیا گیاہے،عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے اندرون ملک سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کر نے والے ادارے کے اہلکاروں نے سخت حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں ،مزار آنے والے زائرین کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں

متعلقہ عنوان :