پی ایس ایف کے سینئر کارکن بلال زار داؤد زئی کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،توحید خان

قاتلوں کوجلد گرفتانہ کیا گیا تواحتجاجی تحریک کا دائرہ پورے صوبے میں پھیلایا جائیگا،بیان

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22ستمبر ۔2016ء) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چئیرمین توحید خان نے پی ایس ایف کے سینئر کارکن بلال زار داؤد زئی کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلال زار داؤدزئی پی ایس ایف کا عظیم سرمایہ تھے۔ وہ ایک سچے اور کھرے باچا خانی تھے اُن کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار اور قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر پختون ایس ایف پورے صوبے میں احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بلال زار داؤدزئی کو دن دہاڑے قتل کرنا انتہائی وحشت اور بربریت کا مظاہرہ ہے اور تبدیلی سرکار کی صوبے میں امن و امان کے دعووٴں پر سوالیہ نشان ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں ڈاکووٴں ، رہزنوں ، لٹیروں اور ٹارگٹ کلرز کا راج قائم ہے۔ حکومت کو عوام کے جان و مال سے زیادہ ناچ گانے ، دھرنے اور احتجاجی مارچ زیادہ عزیز ہے، اُنہوں نے کہا کہ اگر بلال زار داؤدزئی کے قاتلوں کو دو دن کے اندر اندر گرفتار نہیں کیا گیا تو پختون ایس ایف کی احتجاجی تحریک کا دائرہ پورے صوبے میں پھیلایا جائیگا

متعلقہ عنوان :