اٹک‘معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کرنے کا ڈراپ سین
بچی کو قتل کرنے والے با پ اور سوتیلی ماں گرفتار ‘عدالت میں پیش کر دیا گیا
جمعرات 22 ستمبر 2016 22:51
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کرنے کا ڈراپ سین ،بچی کو قتل کرنے والے با پ اور سوتیلی ماں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا ، پولیس نے عدالت سے دو روزہ ریمانڈ لے کر مزید تفتیش شروع کر دی، مانسہرہ کے رہائشی انور خان نے تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ میری ہمشیرہ صبیہ بی بی کی شادی محمد اصغر سے ہوئی میری ہمشیرہ کی ایک بیٹی بھی تھی گھریلو بنا چاکی پر اصغر نے میر ی بہن کو شادی کے 5سال بعد طلاق دے دی تھی اور اپنی بیٹی کو پاس رکھ لیاتھا اصغر نے کچھ عرصہ بعد دوسری شادی فاطمہ سے کر لی اصغر اپنی دوسری بیوی سے مل کر میری بھانجی پر تشدد کرتے تھے میری بھانجی کے پیٹ میں سوئیاں داخل کیں اور ہر روز اسے وقفے وقفے سے مارتے رہے اور اس کو چھری گرم کر کے تشدد کرتے رہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئی جس پر حضرو پولیس نے دونو ں میاں بیوی کو گرفتار کرکے جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، میاں بیوی نے ایک دوسرے پر الزا م لگایا کہ بچی کو اس نے قتل کیا ہے جبکہ تفتشی افسر سب انسپکٹر نے بتا یا کہ دونوں کے الزامات کی روشنی میں تفتیش کررہے ہیں
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.