گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ا ین جی اوسے لے کر محکمہ تعلیم کے سپرد کر دیا ‘100سے زائد ملازمین فارغ

سکول ایجوکیشن کی جانب سے انتظامی امورسنبھالنے پربرطرف ملازمین کا ڈی سی اوآفس کے باہراحتجاج مظاہرہ‘بحالی کا مطالبہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ این جی اوسے لے کر محکمہ تعلیم کے سپرد کر دیا ‘100سے زائد ملازمین فارغ جبکہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے انتظامی امورسنبھالنے پربرطرف ملازمین کا ڈی سی اوآفس کے باہراحتجاج مظاہرہ ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول بھاٹی گیٹ کیبرطرف ملازمین سکول کے ننھے بچوں کوسڑکوں پر لے آئے اور ڈی سی او آفس کے باہر سڑک کو گھنٹوں بلاک کیے رکھا جس سے ٹریفک گھنٹوں جام رہی۔

(جاری ہے)

ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم بچوں کا مستقبل سنوارنے کے بجائیبگاڑرہاہے۔سکول کو واپس این جی او کے حوالے کیا جائے بچوں کا کہنا تھا کہ سکول میں پڑھائی نہیں ہوتی۔میٹرک کے بچے انہیں پڑھاتے ہیں۔والدین نے سکول محکمہ تعلیم کے حوالے کیے جانے پرخوشی کا اظہارکیا۔والدین کہتے ہیں کہ این جی اونے سکول کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا تھا۔ہیڈماسٹرنیئراقبال کا کہناہیکہ سکول میں تیس اسا تذہ فرائض سرانجام دے رہیہیں۔نصابی سرگرمیاں بھرپورطریقے سے جاری ہیں ڈی سی او لاہورکی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر ملازمین نے احتجاج ختم کردیا ۔ملازمین کہتے ہیں اگرمذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پیرکو بچوں کے ساتھ دوبارہ احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :