رائیونڈ مارچ دھاندلی اور کرپشن کی پیداوار حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ‘الیکشن میں دھاندلی ختم کیے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں لائی جا سکتی ‘ان دو ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی عوا م کو حقیقی نمائندہ جمہوری حکومت دی جا سکتی ہے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم کا بیان

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:48

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ دھاندلی اور کرپشن کی پیداوار حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا کرپشن اورالیکشن میں دھاندلی ختم کیے بغیر ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں لائی جا سکتی ان دو ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی عوا م کو حقیقی نمائندہ جمہوری حکومت دی جا سکتی ہے ‘تحریک انصاف اس مشن پر کاربند ہے عمران خان وہ واحد لیڈ ر ہے جو کرپشن اور دھاندلی کے خلاف د وٹوک اور بے خوف موقف رکھتے ہیں اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کرپشن سے چھٹکارا اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے کی جنگ صرف عمران خان کی نہیں بلکہ یہ سارے ملک اور عوام کی جنگ ہے جو کہ پاکستان کے مستقبل اور فلاح کی جنگ ہے اس میں پوری قوم کو نکلنا ہو گا ملک امین اسلم نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کسی کی ذات کے خلاف نہیں بلکہ یہ عوام کو کرپشن دھاندلی سے آزادی دلانے کا مارچ ہے اور یہ مارچ کرپٹ حکومت کی دیوار میں سوراخ کر کے کرپٹ حکومت کے سفینہ کو ڈبونے میں انقلابی مارچ ثابت ہو گا پانامہ کے مجرم اب عوام کے سامنے ٹھہر نہیں سکیں گے اٹک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ملک کو ڈاکو راج سے نجات دلانے کی اس حق اور سچ کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر شامل ہو ں گے تحریک انصاف ضلع اٹک نے اس سلسلہ میں زور شور سے تیاریاں شروع کر د ی ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں کو رائیونڈ مارچ میں روکنے کے لیے منفی ہتھکنڈے کار گر ثابت نہیں ہو ں گے انشاء اﷲ تحریک انصاف کے جانباز کارکنان قائد تحریک عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے 30ستمبر کو رائیونڈ پہنچ کر اس دھاندلی اور کرپٹ زدہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن راؤنڈ کھیلیں گے ملک امین نے آخر میں کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی بلکہ ملک و قوم کے مفاد میں قدم اُٹھاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :