وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اقوام کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں جیسے کشمیریوں کی ترجمانی کی اور ان کے حق میں آواز بلند کی یہ ان کی کشمیر اور اسلام سے والہانہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا بیان

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:48

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اقوام کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے جس طرح کشمیریوں کے حقوق کی ترجمانی کی اور ان کے حق میں آواز بلند کی یہ ان کی کشمیر اور اسلام سے والہانہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جس طرح بھارت کی طرف سے مظالم ڈھا جارہے ہیں اور جس طرح پورے کشمیر کو ایک جیل میں بدل کررکھ دیاہے مگر اس وقت کشمیر یو ں جس طرح ان کے حقوق کی اقوام متحدہ میں آواز بلند کی گئی اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اس پر ہم وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ․انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی لیڈرشپ ہی کی وجہ سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو جلا ملی ہے ․ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی والہانہ قیادت سے انشاء اﷲ تحریک آزدی کشمیر کو تقوت ملی ہے اور دنیا میں کشمیر کا مسئلہ کھل کر سامنے آیا ہے ․ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے ہی اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف جس طرح اس پر کام کررہے ہیں انشاء اﷲ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔