سنی تحریک کی دفاع کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش
ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم جذبہ جہاد سے سرشار ہے، بھارت نے پرامن پاکستان پر جنگ مسلّط کی تو نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے، بھارت جنگی جنون سے باز نہ آیاتو سویت یونین کی طرح نشان عبرت بنے گا، تحریک آزادیٔ کشمیر کی حمایت کیلئے جمعہ 23ستمبر کو ملک گیر’’یوم حمایت حریت‘‘ منائیں گے، اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی،سنی تحریک کے سربراہ ثروت قادری کا مرکزی و صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب
جمعرات 22 ستمبر 2016 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان سنی تحریک نے دفاع وطن کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش کردی،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک افواج کیساتھ پوری قوم جذبہ جہاد سے سرشار ہے،ضرورت پڑنے پر دفاع وطن کیلئے پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دے سکتے ہیں، ایک لاکھ رضاکاروں کے اندراج کیلئے مرکزی وصوبائی عہدیداروں کوا ہداف دیدیے ہیں، باقاعدہ اندراج کے بعدرضاکاروں کی فہرست پاک فوج کے حوالے کرینگے، پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی توبھارت کونہ بھولنے والاسبق سکھائیں گے،مرکزاہلسنّت پر مرکزی و صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجازقادری کامزید کہناتھاکہ تحریک آزادیٔ کشمیر کی حمایت کیلئے جمعہ 23ستمبر کو ملک گیر’’یوم حمایت حریت‘‘ منائیں گے، ملک بھر کے اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں پربھارتی مظالم اوربربریت کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں گی،ثروت اعجازقادری نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم نوازشریف کے کشمیرایشو پر مؤقف کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ کشمیرکی تحریک کودہشت گردقراردینے کی بھارتی سازش بری طرح ناکام ہوگئی ہے،حکومت کشمیر کازاور ملک میں بھارتی مداخلت پر مستقل قومی پالیسی بنائے ، مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کے ساتھ کوئی دوستی نہیں ہو سکتی، کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر شامل ہونے کے لیے جہد مسلسل کررہے ہیں، پاکستانی عوام مظلوم کشمیریوں کی حمایت سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوگی،بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کابدترین دشمن ہے،اگر بھارت باز نہ آیا تو سویت یونین کی طرح نشان عبرت بنے گا،آزادی کشمیر کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے،پاکستانی قوم آزادی کے حصول تک کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گی، اجلاس میں محمدشاہدغوری ، شاداب رضانقشبندی،زاہدحبیب قادری، شیخ فہیم الدین ، مبین قادری،طیب قادری، ڈاکٹرعمران مصطفی کھوکھر،شہزاد قادری، مجاہدعبدالرسول خان، مفتی لیاقت علی رضوی، ڈاکٹر غلام مصطفی تارڑ، سیدعثمان حیدرشاہ نقوی سمیت دیگر عہدیدار شریک تھے۔
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.