وزیراعظم کی سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات‘ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

نوازشریف نے ملی بینڈ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے سابق برطانوی وزیر خارجہ اور امور دولت مشترکہ ڈیوڈ ملی بینڈ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم نے ملاقات میں مستحکم ہوتی ہوئی پاکستانی معیشت کے بارے میں ڈیوڈ ملی بینڈ کے ساتھ گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعظم نے خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم پر کشمیری عالمی برادری کی توجہ کے منتظر ہیں ،مسئلہ کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ ملاقات میں ڈیوڈ ملی بینڈ نے پاکستانی معیشت کے استحکام کے حوالے سے کئے جانے والے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا ۔