پولیو مہم کے دوران ایک دن سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائے جائیں، کمشنر لاڑکانہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:36

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) کمشنر لاڑکانہ انعام اللہ داریجو کی صدارت میں کمشنر آفیس میں پولیو کے خاتمے کے لیے تشکیل کردہ ڈویزنل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویزن کے اندر پولیو کے خاتمے کی مہم کا جائزہ لے کر غور و خوص کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر انعام اللہ داریجو نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کا خاتمہ معاشرے سے انتہائی ضروری ہے، پولیو مہم کے دوران ایک دن سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائے جائیں۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ پولیو کے خاتمے اور گم ہونے والے بچوں کے متعلق اقدامات اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسران کو چاہیے کہ وہ قومی کاز میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور قوم کے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔ کمشنر نے روینیو، محکمہ صحت اور پولیس کے افسران پر زور دیا کہ وہ پولیو ٹیموں کی حاضری، مانیٹرنگ اور سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں اس مرض سے بچانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :