لاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی کے حد میں 35 سالہ شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور گھر میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:36

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی کے حد میں 35 سالہ شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور گھر کے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی کے حد باقرانی روڈ کے علاقے میں 35 سالہ شادی شدہ خاتون مسلم نے گھر کے اندر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی جبکہ خاتون کی لاش دیکھ کر ورثا نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر خاتون کی لاش کو چانڈکا اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر خاتون کے شوہر عبدالستار تنیو نے بتایا کہ میری بیوی کی دماغی توازن درست نہیں جس کا علاج بھی چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خاتون کے بھائی عید محمد نے بتایا کہ میری بہن نے سال 2007 میں شادی کی تھی جس کے بعد اس کا شوہر فوت ہوگیا اور کچھ عرصہ قبل اس نے دوسری شادی عبدالستار تنیو سے کی تھی جبکہ پہلے شوہر سے میری بہن کو دو بچے ہیں۔ واقعے کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ خودسوزی کرنے والی خاتون کے شوہر کی عمر 65 سال ہے جو ضعیف ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے گھرو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق معلوم ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :