سکھرمیں پولیس گردی کا ایک اور انسانیت سوز واقعہ، ذہنی مریض کو مبینہ طور پر اغوا کار ظاہر کرکے بیڑیاں ڈال دیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) سکھرمیں پولیس گردی کا ایک اور انسانیت سوز واقعہ، ذہنی مریض کو مبینہ طور پر اغوا کار ظاہر کرکے بیڑیاں ڈال دیں تفصیلات کے مطابق سکھر کے ایئر پورٹ تھانے کی پولیس کی جانب سے بچل شاہ میانی کے علاقے سے محمد صالح نامی شخص کو گرفتار کیا، کہا یہ جا رہا تھا کہ محمد صالح علاقے میں مبینہ طور پر مختلف چھوٹے موٹے جرائم اور بچوں کے اغوا میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

جب میڈیا کے نمائندے تھانے پر پہنچے تو محمد صالح کی صورتحال انتہائی افسوسناک تھی کہ ملزم قرار دیے گئے شخص کی دماغی حالت درست نہیں اور تھانے کے عملے کی جانب سے محمد صالح کو پیروں میں بیڑیاں ڈالی ہوئی ہیں جس کے باعث وہ ٹھیک سے کھڑا بھی نہیں ہو پا رہا تھا، اس سارے معاملے کے متعلق جب پولیس اہلکاروں سے فصیلات دریافت کیں تو پولیس اہلکاروں نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا جبکہ تھانے کے انچارج میڈیا کے نمائندوں کو دیکھ کر ہی تھانے سے غائب ہو گئے، بس اتنی ہی تفصیل بتائی گئی کہ محمد صالح بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں ملوث ہے اس لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :