محرم الحرام کے دوران امن و امان بحال رکھنے اور مجالس و جلوسوں کے حوالے سے مسائل کے حل لیے اہم اجلاس کا انعقاد

محرم الحرام کے دوران تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم ہوگا ، ڈی سی خیرپور

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:31

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) محرم الحرام کے دوران امن و امان بحال رکھنے اور مجالس و جلوسوں کے حوالے سے مسائل کے حل لیے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی خیرپور اظفر مہیسر، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اید امجد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے پرسنل سیکریٹری مظہر خان، شیعہ رابطہ کونسل کے صدر چودھری سید ساجد حسین زیدی، سید امتیاز شاہ ، سید ناصر حسین شاہ، امداد خمیسانی سید اظہر نقوی ، جمن شاہ سمیت آٹھوں تعلقوں کے مذہبی رہنما ، ٹاؤن کمیٹیز کے چیئرمین وائس چیئرمین ، پولیس، صحت، پبلک ہیلتھ ، نساسک، روڈز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی خیرپور نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم ہوگا جس میں پولیس ، رینجرز، صحت ، نساسک ، میونسپل اور دیگر محکموں کے افسران مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہونگے انہوں نے کہا کہ مجالس ، امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹ، پانی کی فراہمی اور دیگر اقدامات کیے جائیں گے ایس ایس پی خیرپور اظفر مہیسر نے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرایا جائے گا ماتمی جلوسوں کے روٹس پر اور مجالس کی سیکورٹی کے لیے 4500 ھزار پولیس اہلکار، 600سے زائد رینجرز اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ محرم کے دوران ٹوٹل 1947 مقامات پر مجالس اور جلوس کے پروگرام ہونے جن میں 38انتہائی حساس مقامات ہیں جن پر بھرپور توجہ کی جائے گی ضلع بھر میں 144دفعہ نافذ ہے کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی انہوں نے امام بارگاہوں کے بانیان اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ تمام تر معاملات کو حل کرنے میں مدد مل سکے انہوں نے کہا کہ پولیس ، رینجرز اور دیگر اہلکاروں کو محرم کے دوران مخصوص کارڈز جاری کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر فوری قانونی کاروائی کی جائے گی غلط افواہیں پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس کی یہ اولین کوشش ہوگی کہ محرم کے پہلے عشرے میں کہیں بھی کوئی واقعہ رونما نہ ہو اور امن و امان بحال رہے ۔

متعلقہ عنوان :