ایجوکیشن بلدیات کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور آئینی درخواست دائر کردی گئی

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) محکمہ بلدیات کے تعلیم کے شعبے سے وابستہ 762سے زائد اساتذہ وعملے کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایجوکیشن کے 31ملازمین نے سیدمزمل شاہ کی سربراہی میں جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ اور شعاع النبی ایڈوکیٹ کے توسط سے ایک اور آئینی درخواست دائر کردی جسکی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عبدالغنی سومرو پر مشتمل ڈویثر ن میں ہوئی ۔

شعاع النبی ایڈوکیٹ اور ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی سے ڈی ایم سیزمیں ٹرانسفر کرکے بھیجے جانے والے 762ملازمین کو تنخواہیں ادانہیں کی جارہی ہیں جس سے انکے گھروں میں فاقہ کشی کی نو بت آگئی ہے ۔لٰہذا ڈی ایم سیز کو پابند کیا جائے کہ وہ ان ملازمین کو فوری طور پر فروری 2016ء سے تنخواہ جاری کیا جائے جبکہ دسمبر سے فروری تک کی تنخواہیں کے ایم سی سے ادا کروائی جائیں اس پر عدالت نے میونسپل کمشنر کے ایم سی ،سیکریٹری بلدیات سمیت ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنر ز کو 25اکتوبر تک عدالت میں جواب داخل کرنے لیے ذاتی طور پر طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،سیدمزمل شاہ ،راجہ عاصم شہزاد ،شعاع النبی ایڈوکیٹ ،ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے ایم سی ڈی ایم سی کے لیگل ایڈوائزر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :