ویتنام میں پانچویں ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کا 57 رکنی دستہ حصّہ لے گا

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:05

ویتنام میں پانچویں ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کا 57 رکنی دستہ حصّہ لے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) ویتنام کے شہر داننگ میں 24 ستمبر تا 3 اکتوبر 2016تک ہونے والے پانچویں ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کا 57 رکنی دستہ حصّہ لے گا ایونٹ میں ہونے والے 14 مختلف کھیلوں میں پاکستان 7 کھیلوں باڈی بلڈنگ، ہینڈ بال،کبڈی،جوجسٹو،کراش والی بال اور ریسلنگ کے مقابلوں میں شرکت کرے گا وفاقی سیکریٹری آئی پی سی (IPC) قومی دستے کے شیف ڈی مشن ہوں گے دستے میں 38 مرد اور 5 خواتین پلےئرز شامل ہیں جبکہ آفیشلز کی تعداد 14 ہے کبڈی کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے روانہ ہو چکی ہے جبکہ دیگر ٹیموں کی روانگی 23 ستمبر سے شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :