ملک اور قوم کے لیے ایسے اقدامات کرے جن سے قوم کی زندگی بہتر ہوسکے، محمد وسیم

عوام دشمن قوتوں کو عوام کے لیے سستے رہائشی منصوبے مہیا کرنے والا اداراہ ہضم نہ ہوسکا

جمعرات 22 ستمبر 2016 22:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے جوائنٹ سیکر یٹری محمد وسیم نے زونل کمیٹی کے عہدیدارن سے ملاقات کی اور کہا کہ کے ڈی اے کا ڈپارٹمنٹ 1957میں میں کراچی کی غریب عوام کی بہتری کے لیے قائم کیا گیا تھا۔جس کے قیام کا مقصد عوام میں سستے رہائشی منصوبوں اور عوام کی بہتری کے لیے متعارف کرایا گیاتھا۔

جس نے انتہائی قلیل عرصے میں اپنی اعلیٰ خدمات کی بدولت عوام کے لیے بڑے بڑے سستے رہائشی منصوبے ،شاہرائے اوربرج بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام دشمن قوتوں کو عوام کے لیے سستے رہائشی منصوبے مہیا کرنے والا اداراہ ہضم نہ ہوسکااور عوام دشمن طاقتوں نے عوام دوست ادارے کو سازشوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ اور بلاآخرسازشی عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اور جون 2002 میں عوام کے لیے مثبت اور سہولیات مہیا کرنے والا ادارے کو تحلیل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان سازشوں کی تکمیل کے لیے حکومتی افسران کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات نے اپنا کردار ادا کیا۔ کے ڈی اے تحلیل کرنے کے پیچھے اس ادارے کے زیر اثراراضی پر قبصہ کرنا تھا ۔ جس میں کامیابی کے بعدانہوں نے اپنے اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے کے ڈی اے کی زیر اثر زمین کو کوڑیوں کے داموں اپنے نمائندوں کو فروخت کرکے 80 گز اور120گز کے پلاٹوں کی صورت میں کبھی چائنا کٹنگ تو کبھی گوٹھ آباد اسکیم کے نام سے کروڑوں روپے بنائے۔

ایک با ر پھر اس ادارے کی بحالی سے قوم کی امیدوں کو نئی زندگی ملی ہے۔اب اس ادارے کی بھی ذمہ داری ہے کے ملک اور قوم کے لیے ایسے اقدامات کرے جن سے قوم کی زندگی بہتر ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :