لاہور میں درختوں کو ضائع ہونے سے بچانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا، درختوں کو محفوظ رکھنے کے لیے امریکا سے مشین منگوا لی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 21:44

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22ستمبر 2016ء) لاہور میں درختوں کو ضائع ہونے سے بچانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ کئی برس کے دوران ہونے والے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کے باعث درختوں کی کٹائی عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

درختوں کی پڑے پیمانے پر کٹائی کے باعث پنجاب حکومت مسلسل عوام اور مختلف تنظیموں کی تنقید کی زد میں رہی جس کے بعد درختوں کو ضائع ہونے سے بچانے کا طریقہ بالاخر ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے درختوں کو محفوظ رکھنے کے لیے امریکا سے مشین منگوا لی ہے۔ اس مشین کی مدد سے درخت کو ایک جگہ سے نکال کر دوسری جگہ پر لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :