وزیر اعظم اور ان کی حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے، ہم نے پارلیمنٹ ، عدلیہ ، نیب سمیت حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تمام دروازوں پر دستک دی ، کہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی، اب 30ستمبر کو عوام کے دروازے پر جارہے ہیں، حکمرانوں نے عوام کی دولت لوٹی ہے، اس لئے رائیونڈ مارچ میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام بھر پور طریقے سے شرکت کریں

تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے ہم نے پارلیمنٹ ، عدلیہ ، نیب سمیت حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تمام دروازوں پر دستک دی لیکن کہیں بھی سنوائی نہیں ہوئی اب ہم 30ستمبر کو عوام کے دروزے پر جارہے ہیں حکمرانوں نے عوام کی دولت لوٹی ہے اس لئے رائیونڈ مارچ میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام بھر پور طریقے سے شرکت کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی ، ایم پی اے خرم شیر زمان، دعا، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع انھوں نے حکومت کے خلاف پانامہ لیکس کے حوالے سے چارج شیٹ بھی میڈیا کو پیش کی، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے ساری قوم کو دیوار سے لگادیا ہے ہم حکومت کی کرپشن کے حوالے سے پارلیمنٹ، جوڈیشری ، نیب کے دروزاے پر گئے لیکن کہیں ہماری سنوائی نہیں ہوئی اب 30مارچ کو رئیونڈ مارچ کے حوالے سے عوام کے دروازے پر جارہے ہیں حکمرانوں نے کیوں کہ عوام کی دولت لوٹی ہے اس لئے کراچی سمیت ملک بھر کے عوام کو چاہئے کہ وہ بھر پور طریقے سے رئیونڈمارچ میں شرکت کریں حکمران جو اربوں روپے لوٹ کر ملک سے باھر لے گئے ہیں یہ عوام کا پیسہ ہے ،انھوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے پارلیمنٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس معاملے کو جان بوجھ کر اس میں تاخیر کی گئی اور میٹنگ میٹنگ کھیلتے رہے ، اسپیکر کے پاس ریفرنس داخل کیا گیا تو انھوں نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف بھی ریفرنس داخل کردیا، اور تحقیقات کے لئے الٹا عمران خان کے خلاف ریفرنس آگے بھجوادیا گیا۔

ہم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں درخواست دی اس میں بھی کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی، نیب کے چیئرمین سے بات کی تو نیب کے چیئرمین نے جواب دیا کہ ہم اخباری اطلاعات پر کارروائی نہیں کرسکتے نیب کے چیئرمین کے اس جواب پر انھیں فوری طور پر فارغ کیا جانا چاہئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انھیں ان کے عہدے سے فارغ کیا جاے، اس کے علاوہ ہم سپریم کورٹ گئے تو ہماری پٹیشن کو رجسٹرار نے غیر سنجیدہ قرار دیا، اب سپریم کورٹ میں 28 کو پھر تاریخ ہے ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس پر کارروائی کرے۔