بھارت نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں پر موجود فوج کو اسلحے کی ترسیل شروع کر دی: بی بی سی کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 21:39

بھارت نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں پر موجود فوج کو اسلحے کی ترسیل ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22ستمبر 2016ء) بی بی سی نے دعوی کیا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں پر موجود فوج کو اسلحے کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ جنگ کے آغاز کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں میں موجود فوج کو اسلحے کی ترسیل کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے بھارت حواس باختہ ہو کر مسلسل پاکستان کیخلاف شرانگیزی کر رہا ہے اور جنگ کے آغاز کی دھمکیاں دے رہا ہے۔