بلوچستان اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والے اراکین ہوشیارہوجائیں

مسلسل چالیس روز سے زائد غیر حاضر رہنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سنتوش کمار کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک منظور کرلی گئی

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) بلوچستان اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والے اراکین ہوجائیں ہوشیار ،اسمبلی نے غیر حاضر اراکین کے خلاف کاروائی شروع کردی مسلسل چالیس روز سے زائد غیر حاضر رہنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سنتوش کمار کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک منظور کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیرسے اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو صوبائی مشیر معدنیات محمد خان لہڑی نے تحریک پیش کی کہ بلوچستان اسمبلی میں( ن) لیگ کے رکن اسمبلی سنتوش کمار ایوان سے مسلسل چالیس روز سے غیر حاضر ہیں اس لئے ان کی سیٹ خالی قرار دی جائے اراکین اسمبلی نے سنتوش کمار کیخلاف پیش کردہ تحریک اتفاق رائے سے منظور کرلی۔

تحریک منظور ہونے پراسپیکرراحیلہ حمید درانی نے سنتوش کمار کی نشست خالی قراردئیے جانے کی رولنگ دے دی ۔