پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دینے کا بل لانے والے امریکی سینیٹرز بتائیں مودی کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے کس نے اور کیوں نکالا‘بھارتی وزیراعظم پورے خطے کیلئے خطرہ ہیں ‘ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں‘جس ریاست میں انسانی حقوق پر بات کرنا گناہ ہو وہ ریاست دہشتگرد ہے‘وزیراعظم نوازشریف کو جنرل اسمبلی کی اپنی تقریر میں مودی کے دہشتگردانہ کردار پر بھی بات ہونی چاہیے تھی‘اڑی حملہ بھارت نے خود کروایا تاکہ پاکستانی وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بھارت کے کشمیر کے مظالم کو بے نقاب نہ کر سکیں

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کاپریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:13

پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دینے کا بل لانے والے امریکی سینیٹرز بتائیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا بل لانے والے امریکی سینیٹرز بتائیں مودی کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے کس نے اور کیوں نکالا‘بھارتی وزیراعظم پورے خطے کیلئے خطرہ ہیں ‘ سرجیکل آپریشن کی ضرورت ہے‘ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں‘جس ریاست میں انسانی حقوق پر بات کرنا گناہ ہو وہ ریاست دہشتگرد ہے‘وزیراعظم نوازشریف کو جنرل اسمبلی کی اپنی تقریر میں مودی کے دہشتگردانہ کردار پر بھی بات ہونی چاہیے تھی‘اڑی حملہ بھارت نے خود کروایا تاکہ پاکستانی وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بھارت کے کشمیر کے مظالم کو بے نقاب نہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ امریکی سینیٹرز کی جانب سے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کا بل پیش کرنے والے سینیٹرز سے سوال کیا کہ پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے امریکی سینیٹرز بتائیں پانچ سال تک دہشتگردوں کی فہرست میں شامل مودی کا نام کس نے اور کیوں نکالا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم پورے خطے کیلئے خطرہ بن چکے ہیں اور اس موقع پر سرجیکل آپریشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔رحمن ملک نے کہاکہ کشمیر کے سخت سے سخت حالات جا رہے ہیں،کشمیر کے لیے ہمیں الگ طرز کی پالیسی اپنانی ہوگی۔ رحمن ملک کا مزید کہنا تھاکہ مودی بنگلہ دیش میں تسلیم کرتا ہے کہ مکتی باہنی بھارت نے بنوائی اب وقت ہے کہ تمام ادارے ایک ساتھ کھڑے ہوں۔رحمن ملک نے کہاکہ اڑی حملہ بھارت نے خود کروایا تاکہ پاکستانی وزیر اعظم اقوام متحدہ میں بھارت کے کشمیر کے مظالم کو بے نقاب نہ کر سکیں۔

رحمن ملک نے کہا کہ جس ریاست میں انسانی حقوق پر بات کرنا گناہ ہے وہ دہشتگرد ریاست ہے۔ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے وزیراعظم میاں نوازشریف کی اقوام متحدہ میں خطاب پر کہاکہ وزیر اعظم کی تقریر اچھی تھی تاہم انکی تقریر میں مودی کے دہشت گردانہ کردار پر بھی بات ہونی چاہیے تھی۔