بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں قوم اور پاک فوج دشمن کیلئے لوہے کا چنا ثابت ہو گی‘ پوری قو م مادر وطن کی حفاظت کیلئے وزیر اعظم کی قیادت میں متحد ہے ، وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی اہمیت کا حامل تھا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا وزیر اعظم کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں قوم اور پاک فوج دشمن کیلئے لوہے کا چنا ثابت ہو گی‘ پوری قو م مادر وطن کی حفاظت کیلئے وزیر اعظم کی قیادت میں متحد ہے۔ وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی اہمیت کا حامل تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی اہمیت کا حامل تھا۔ محمد نواز شریف نے بھارتی مظالم کو تمام دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور اہمیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ مادر وطن کی حفاظت کیلئے پوری قوم وزیر اعظم کی قیادت میں متحد ہے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں قوم اور پاک فوج دشمن کیلئے لوہے کا چناء ثابت ہو گی۔