بھارت میں پاکستان ا ور وزیر اعظم کیخلاف نفرت انگیز مہم عروج پر پہنچ گئی ،بھارت ہندو انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ ہندو کرانتی دل نے سفارتی آداب اور تہذیب کو بالائے طاق رکھ کر نواز شریف کے سر کی قیمت ایک کروڑ ر وپے مقرر کر دی

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) بھارت میں پاکستان ا ور وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نفرت انگیز مہم عروج پر پہنچ گئی۔ بھارت ہندو انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ ہندو کرانتی دل نے سفارتی آداب اور تہذیب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے سر کی قیمت ایک کروڑ ر وپے مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو راشٹریہ ہندو کرانتی دل نے کارکنوں کو نواز شریف کو قتل پر اکسانے کی کوشش کی اور ایک ہندو انتہاء پسند لیڈر نے کہا کہ جو نواز شریف کا سر کاٹ کر لائے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام دیں گے۔

واضح رہے کہ نہ صرف مودی سرکار بلکہ بھارتی میڈیا بھی جنگی جنون کا شکار ہو کر باؤلا ہو گیا ہے۔ سفارتی آداب ‘ اخلاق اور تہذیب سب کچھ بالائے طاق رکھ کر بھارتی چینلز پاکستان کیخلاف زہر اگلنے میں ساری حد ود پار کر گیا ہے جس کی وجہ سے ہندو انتہاء پسند لیڈروں نے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف اشتعال انگیز اور تشدد پر اکسانے والے بیانات جاری کئے ہیں۔