وزیراعظم کی نیویارک میں مصروفیات ختم ، 5روزہ قیام کے بعد (کل) لندن روانہ ، طبی معائنہ کرائینگے

3 روزگذارنے کے بعد26ستمبر کو وطن واپس پہنچیں گے

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:10

وزیراعظم کی نیویارک میں مصروفیات ختم ، 5روزہ قیام کے بعد (کل) لندن روانہ ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف نیویارک میں 5روزہ قیام کے بعد (کل) لندن روانہ ہوں گے جہاں پر وہ تین روز قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی امریکہ میں تمام مصروفیات ختم ہو گئیں ،وہ (کل) جمعہ نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے لندن کیلئے روانہ ہوں گے جہاں پر وہ تین روز قیام کریں گے ، اس دوران وزیراعظم اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے جس کے بعد وہ 26ستمبر بروزپیر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علا وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل با ن کی مون ، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ ، برطانوی وزیراعظم تھریسامے ، تر ک صدر رجب طیب اردوان ، ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ، نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور ان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور تشدد کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کے ثبوت فراہم کئے ، جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مہاجرین کے حوالے سے کانفرنسز اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے جمعرات کی صبح ناشتے کی میز پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

متعلقہ عنوان :