چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو دیگر ملکوں کی طرح تمام یورپی ممالک نے بھی سراہا ہے ‘ وزیراعظم نواز شریف

جمعرات 22 ستمبر 2016 21:08

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو دیگر ملکوں کی طرح تمام یورپی ممالک کی جانب سے بھی سراہا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ناشتے کی میز پر ناشتے کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو تمام یورپی ممالک نے سراہا ہے اس سے خطے میں خوشحالی آئے گی ، بیروزگاری ختم ہو گی ، خطے میں رابطہ سازی قائم ہوگی اور اس سے نہ صرف پاکستان اور چین کی عوام بلکہ مجموعی طور پر خطے کی عوام مستفید ہوگی جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار خطے میں تعمیر وترقی کے وژن کا اعتراف ہے ۔ اقتصادی راہداری کی موثر طریقے سے جاری تکمیل میں انتہائی کامیابی کے ساتھ علاقائی ممالک سمیت بین الاقوامی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے ۔