میلسی، زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد کی حالت غیر ہوگئی

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:55

میلسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء)زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد کی حالت غیر ہوگئی ،تحصیل ہسپتال داخل،مٹھائی فروش کے خلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار،تفصیل کے مطابق تھانہ میراں پور کے علاقہ موضع شاہ ستار کے رہائشی منیر احمد نے مترو سے کھویا خریدا جسے دوسرے پورے خاندان نے کھایا جس سے خاندان کے بچوں،خواتین سمیت 13افراد کی حالت غیر ہوگئی متاثرین میں کنیزابی بی عمر ساڑھے تین سال،معظمہ ساڑھے چار سال،ارسلان 5سال،عروج فاطمہ ساڑھے پانچ سال،علیشاء ساڑھے 6سال،دعا فاطمہ ساڑھے تین سال،منیر احمد40سال،رخسانہ35سال،حناء8سال شامل ہیں انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی پہنچایا گیا جہاں پر علاج معالجہ جاری ہے جبکہ پولیس نے نیاز کھویا سٹور مترو سے تین افراد نیاز،شاہد اور مبشر کو حراست میں لے کر فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ای ڈی او ہیلتھ وہاڑی کے مطابق متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔