پولیس نے کارروائی کر کے بدنام زمانہ بکی شاہد گجر کو گرفتار کرلیا

40ٹیلی فون ، 6لیب ٹاپس 3ایل سی ڈیز اور جنریٹر برآمد کر لیے ‘ گجرپورہ پولیس

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ بکی شاہد گجر کو گرفتار کرلیا، قبضہ سے 40ٹیلی فون ، 6لیب ٹاپس 3ایل سی ڈیز اور جنریٹر برآمد کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ پولیس نے چھاپہ مار کر بکی شاہد گجر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتا رہونے والے بکی کے قبضہ سے پولیس نے 40ٹیلی فون ، 6لیب ٹاپس 3ایل سی ڈٖیز سمیت جنریٹر بھی برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :