جو قوم اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہے اس قوم کی ترقی کو کوئی روک نہیں سکتا،ڈاکٹر محمد اقبال

قوم کی ترقی کا راز اسکی ثقافت میں مضمر ہے،گلگت بلتستان کی ثقافت پوری دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، صوبائی وزیر تعمیرات

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:54

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ جو قوم اپنی ثقافت کو زندہ رکھتی ہے اس قوم کی ترقی کو، کوئی روک نہیں سکتا۔قوموں کی ترقی کا راز اسکی ثقافت میں مضمر ہے۔گلگت بلتستان کی ثقافت پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو ٹوپی اور شانٹی ڈے مناکر ہم دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہماری ایک منفرد ثقافت ہے اور ہم اپنی ثقافت کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔

انہوں نے مذید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹوپی اور شانٹی ڈے منایا جارہا ہے اس حوالے سے خطے کے تمام ضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو بھی ہدایات دئیے جاچکے ہیں کہ اس دن کو بھر پور طریقے سے منایا جائے۔اس دن تمام سرکاری ملازمین و دیگر اپنی روایات کو برقرار ر ہوئے ٹوپی اور شانٹی پہنیں گے اور اپنی ثقافت سے محبت کا عملی ثبوت دیں گے۔