وزیراعلیٰ بلوچستان کا تحصیل زہری کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کا اعلان

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:51

زہری ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے تحصیل زہری کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے زہری میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سپاسنامہ میں پیش کئے گئے مطالبات میں سے کئی ایک کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے زہری میں کیڈٹ کالج کے قیام ، تحصیل زہری کے دیہی علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے لیے 10کروڑ روپے، غریب زمینداروں کو 20ہزار گھنٹے کی فراہمی ، انٹر گرلز کالج کے قیام اور بوائز انٹر کالج کو ڈگری کالج کا درجہ دینے ، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے قیام ، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے خصوصی پیکج ، بوائز انٹر کالج کو 2بسوں کی فراہمی،تحصیل کی ہر یونین کونسل کے لیے چیک ڈیم، واٹر سپلائی اسکیمیں، بی ایچ یو اور آر ایچ یو کے قیام ، ہائی سکول کے لیے ہاسٹل کی تعمیر، پارک کی تعمیر، تحصیل کی سات یونین کونسلوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکج ، تمام یونین کونسلوں کے لیے ایمبولینسوں کی فراہمی، لوکل بور کے لیے 10کروڑ روپے، حفاظتی بندات کے لیے 10کروڑ، واٹر چینلز کی تعمیر کے لیے 5کروڑ روپے، نیشنل ہائی سکول کے لیے ایک کروڑ روپے، تحصیل کے دیگر نجی سکولوں کے لیے 20 بیس لاکھ روپے اور جشن زہری کے لیے 50لاکھ روپے کا اعلان کیا، انہوں نے زہری قلات روڈ کی تعمیر اور زہری بازار کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کا پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :