Live Updates

30 ستمبر کو رائیونڈ کی جانب تاریخی مارچ کرینگے ،حکمران کسی مہذب ،جمہوری اقدار پر یقین نہیں رکھتے،،عمران خان

ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر متحد ہونے ،فیصلہ کن صف بندی کا وقت آن پہنچا ہے،قوم کے مستقبل کو ادنیٰ مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو رائیونڈ کی جانب تاریخی مارچ کرینگے ،حکمران کسی بھی مہذب ،جمہوری اقدار پر یقین نہیں رکھتے،ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر متحد ہونے ،فیصلہ کن صف بندی کا وقت آن پہنچا ہے،قوم کے مستقبل کو ادنیٰ مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو رائیونڈ کی جانب تاریخی مارچ کر کے تاریخ رقم کرینگے ،حکمران کسی بھی مہذب ،جمہوری اقدار پر یقین نہیں رکھتے،وقت کا تقاضا ہے کہ ہم قوم کی آواز بنیں اور غریب قوم کی لوٹی گئی دولت کا حساب لیں ، انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے شریف خاندان سے لوٹ مار کا حساب مانگیں گے،انہوں نے کہاکہ ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر متحد ہونے اور فیصلہ کن صف بندی کا وقت آن پہنچا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم کے مستقبل کو ادنیٰ مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے،ذمہ داران بلاتفریق تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد تک تحریک کا پیغام پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کل کو محفوظ اور توانا بنانے کیلئے اپنے آج کو قربان کرنا ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات