پشاور میں ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ،متاثرہ افراد کی تعداد 8ہوگئی

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پشاور میں ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی حیات آباد میڈیکل کمپلکس انتظامیہ کے مطابق مریض صدیق الرحمان کو اکیس ستمبر کو ہسپتال لایا گیا جو تیز بخار کا شکار تھا حیات آباد میڈیکل کمپیلکس میں مریض کا ٹیسٹ کروایا گیا جس کے بعداس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی مریض کا تعلق پشاورسے ہیں جسے ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس سال خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹھ ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :