وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے شرینگل اپر دیر کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کردیا
عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ،حقوق دیلیز پر مہیا کرنا صوبائی حکومت کا وژن ہے،اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم دوست ماحول ،نظم و ضبط یقینی بنانے کیلئے ایک قانون بنا دیا ہے ،حکومت یونیورسٹیوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی،پرویزخٹک
جمعرات 22 ستمبر 2016 20:44
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے شرینگل اپر دیر کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ 20دنوں کے اندر اس کا با ضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں تمام ضروریات کو حتمی شکل دی جائے ۔ وہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی کی قیادت میں شرینگل اپر دیر کے سو رکنی وفد سے گفتکو کر رہے تھے۔
صوبائی وزیر عنایت اﷲ خان ، صاحبزادہ طارق اﷲ ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو افضل لطیف ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حنیف اﷲ ایڈوکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما عا لم زیب اور دیر کے تحصیلی وضلعی ممبران بھی موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
ایم پی اے محمد علی سمیت وفد کے عمائدین حنیف اﷲ ایڈوکیٹ ، عالم زیب اور صاحبزادہ طارق اﷲ نے گفتگو کرتے ہوئے شرینگل کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا اور اس کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے شرینگل کو تحصیل کا درجہ دینے کا عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور عوام کے حقوق انکی دیلیز پر مہیا کرنا موجودہ صوبائی حکومت کا وژن ہے اور اس مقصد کے لئے دستیاب وسائل کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹیوں میں مالی و انتظامی نظم و ضبط سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم دوست ماحول اور نظم و ضبط یقینی بنانے کے لئے ایک قانون بنا دیا ہے حکومت یونیورسٹیوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔ تاہم موجودہ سسٹم میں غلط کاموں کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے خلا ف ثبوت کی روشنی میں بھر پور کاروائی کی جائے گی۔ متعلقہ حکام قواعد و ضوابط کے مطابق اداروں کو چلانے کے پابند ہیں۔ترقیاتی کاموں کی سست روی سے متعلق بات کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں یہ واحد حکومت ہے جس نے 33ارب روپے بلدیاتی حکومتوں کو جاری کئے ہیں۔علاوہ ازیں صوبائی اداروں کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و مرمت سمیت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کی مد میں خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔ جسکی وجہ سے صوبے میں ترقیاتی کاموں میں قدرے سستی آئی ہے تا ہم وہ وسائل پیدا کریں گے جس کے لئے طریقہ کار وضع کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز ہو جائے گی۔وزیر اعلی نے واضح کیا کہ دستیاب وسائل کے مطابق صوبہ چلتا ہے۔عوام قانون کے مطابق ٹیکس ادا کر کے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔وہ یقین رکھیں کہ ان کی حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفاف استعمال کو یقینی بنا رہی ہے۔ان کی حکومت نے پورے صوبے کے لیے یکساں ترقیاتی حکمت عملی بنائی ہے جس کے تحت تمام اضلاع کو ترقی کے یکساں مواقع اور وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں۔ہم صوبے کے وسائل کے اندر رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں تا کہ توازن برقرار رہے۔ہمارے سامنے چیلنج زیادہ اور وسائل محدود ہیں۔تا ہم ہم نے صوبے کو ٹھیک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور عوام کے تعاون سے مسائل پر قابو پا لیتے ہیں۔شہداء پیکج سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء کے لیے معاوضے کا ایک فارمولا وضع کر دیا ہے جس کے تحت متعلقہ حکام معاوضہ دینے کے ذمہ دار ہیں۔وہ ہر کام پر سیاست اور ہر بات پر بار بار اعلان کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ایک سسٹم دے دیا ہے جس پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔اگر پھر بھی کسی کو شکایت ہو تو آگاہ کرے، ہم ازالہ کریں گے۔پرویز خٹک نے اس موقع پردیرمیں اتحادی جماعتوں کی باہمی مفاہمت کو خوش آئند قرار دیا اور اتحادی جماعتوں کے عمائدین پر زور دیا کہ ہم سب نے مل کر اس صوبے کو دیر پا ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور ایک دوسرے کو عزت و احترام دیں تا کہ اتحاد کا یہ سفر آگے بڑھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.