متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

ایم کیوایم پاکستاان کے ترجمان نے سینیٹر بیرسٹر سیف کے مستعفی ہونے کی تردید کر دی بیرسٹر سیف کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لندن سے آپریٹ ہورہا ہے ٗ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:44

لندن /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) ایم کیو ایم لندن کے مطالبے پر متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔بیرسٹر سیف نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں بانی کی ایم کیو ایم میں ہوں، وہ میرے قائد ہیں، کسی نے میری رکنیت ختم کرنی ہے تو آج کردیں، میں جمعہ سے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم پاکستاان کے ترجمان نے سینیٹر بیرسٹر سیف کے مستعفی ہونے کی تردید کر دی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سینیٹر بیرسٹر سیف علی خان سینیٹ سے مستعفی نہیں ہورہے۔ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لندن سے آپریٹ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے بیرسٹرسیف نے اپنے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق بیرسٹرسیف کوایم کیوایم پاکستان اورفاروق ستارپرمکمل اعتماد ہے، ان کے اکاؤنٹ سے جوبیان دیاگیا بیرسٹر سیف اس کی تردیدکرتے ہیں۔