پاکستان یوکرین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ٗ رانا تنویر حسین

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور بالخسوص دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ یہ بات انہوں نے یہاں یوکرین کے قومی دن کے موقع پر پاکستان میں یوکرین کے سفیر کی جانب سے دیئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ استقبالیہ میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے یوکرینی سفیر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے اس موقع پر خظاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان خواشگوارتعلقات قائم ہیں اور پاکستان یوکرین کیساتھ بالخصوص دفاعی شعبہ میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یوکرین کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :