چیچہ وطنی، سلنڈر دھماکہ کے سبب جھلسنے والوں میں سے تین عورتیں دم توڑ گئیں ،جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:43

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) گؤشالہ وار ڈ نمبر 16 میں گیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ جانے کے سبب جھلسنے والوں میں سے تین عورتیں ہسپتال میں دم توڑ گئیں جس کے بعد مرنے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے جبکہ دیگر چار افراد ارم،ثناء، عبداﷲ اور ندیم کی حالت اب بھی نازک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 14-15ستمبر کی رات کو ملک تحسین کے گھر گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد بری طرح جھلس گئے جن میں سے شبینہ زوجہ محمد نعیم تین روز قبل دم توڑ گئی تھی جبکہ شمشاد کی بیوی بلقیس ، کنیز فاطمہ اور نجمہ گزشتہ رات دم توڑ گئیں ۔ان تمام افراد کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :