خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا ایکسواں(21)اجلاس

صوبائی حکومت نے تمام اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کر کے میرٹ کی بالا دستی قائم کی ہے،عنایت اﷲ خان

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء)خیبر پختونخواہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کا ایکسواں(21)اجلاس سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ کی زیر صدارت جمعرات کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے ممبران اور اراکین صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس اور محمود بھٹنی کے علاوہ سیکرٹری قانون محمد عارفین، سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین ، ڈاکٹر اقبال خلیل، شمائلہ تبسم اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیشن نے پشاور اور تورغراضلاع کے ناظمین سے ایک ہفتے کے اندر اندر تحریری جوابات طلب کئے ہیں جبکہ کمیشن نے ضلع ٹانک کے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2015-16 سمیت مختلف اضلاع و تحصیل کونسلوں کی موصول شدہ شکایات پر غور و غوص کیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کو موصول ہونے والی شکایات کا قانونی ضوابط کے مطابق ازالہ کیا جائیگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کر کے میرٹ کی بالا دستی قائم کی ہے تاکہ نچلی سطح پر بہتر نتائج سامنے آسکیں۔