لاہور ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججو ں کے تبادلے

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی منظور ی کے بعد 2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے باہمی تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد فاخرآفتاب احمد کا تبادلہ ساہیوال سے حاصل پور جبکہ سید اویس اشرف گیلانی کو حاصل پور سے ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ دونوں جوڈیشل آفیسر چھبیس ستمبر تک اپنی نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :