سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق پاک۔بیلا روس مشترکہ کمیشن کا تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق پاک۔بیلا روس مشترکہ کمیشن (جے سی ایس ٹی)نے دونوں ملکوں کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی سیکٹر کے فروغ کیلئے تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو یہاں پی سی ایس آئی آر میں منعقدہ پاکستان بیلا روس مشترکہ کمیشن کے دوسرے اجلاس کے موقع پر پائی گئی۔

(جاری ہے)

وائس چیئر مین جے سی ایس ٹی اور وزارت تعلیم بیلا روس کے محکمہ سائنس و انو ویشن ایکٹیویٹیز کے سربراہ وکٹر ولوسلاکوف نے اجلاس میں اپنے ملک جبکہ چیئر مین پی سی ایس آئی آر داکتر شہذاد عالم نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔جے سی ایس ٹی کے دوران اگست 2015میں منسک میں منعقدہ پہلے جے سی ایس ٹی کے اجلاس میں فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔مشترکہ کمیشن نے سائنس و ٹیکنالوجی کارپوریشن کیلئے پاک ۔بیلاروس مشترکہ مرکز قائم کرنے کے حوالے امور پر بحث کی۔مذکورہ مرکز پی سی ایس آئی آر کے ہیڈ آفس میں قائم کیا جائیگا جو اکتوبر 2016تک آپریشنل ہو گا۔بیلا روس کے صدر آئندہ دورہ پاکستان کے موقع پر مرکز کا افتتاح کرینگے۔

متعلقہ عنوان :