پاکستان نے بھارت کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران لگائے گئے بھونڈے الزامات کو مسترد کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 20:29

پاکستان نے بھارت کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے اجلاس ..

نیو یارک (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر 2016ء) پاکستان نے بھارت کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران لگائے گئے بھونڈے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران لگائے گئے بھونڈے الزامات پر پاکستان کے نمائندہ نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستانی نمائندہ نے بھارت کے بھونڈے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے بعد سے بھارت مکمل طور پر بوکھلا گیا ہے۔

بھارت بے بنیاد اور بھونڈے الزامات لگا کر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم پاکستان بھارت کی ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور بھارت کی نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کیخلاف بھی مسلسل آواز بلند کرتا رہے گا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش کیے جانے والے اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔