مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم اور آرمی چیف قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہے ہیں ‘ علامہ زبیر احمد احمد ظہیر

اقوام متحد ہ میں وزیر اعظم نوازشر یف کے جراتمندانہ خطاب پر کشمیر یوں کے حوصلہ بلند ہوئے ہیں ‘بھارت گولی اور بندوق کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا ‘گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) تحر یک تحفظ حر مین الشر یفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد احمد ظہیر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل راحیل شر یف قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہے ہیں ‘اقوام متحد ہ میں وزیر اعظم نوازشر یف کے جراتمندانہ خطاب پر کشمیر یوں کے حوصلہ بلند ہوئے ہیں ‘بھارت گولی اور بندوق کی طاقت سے کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا ۔

جمعرات کے روز حج کی سعادت پر اپنے عزاز میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے تحر یک تحفظ حر مین الشر یفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد احمد ظہیرنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارت کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کا قیام بھی ممکن نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف کا بالکل درست مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ورنہ خطے میں امن کا قیام ایک خواب رہیگا ۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر قومی امنگوں کی تر جمانی کی ہے اور پوری قوم آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے ااورملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان کی عوام کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔