ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر سزائے موت کے قیدی کو بری کردیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کے قیدی شیر بہادرکو بری کردیا ۔ جمعرات کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سزائے موت کے قیدی شیر بہادر کے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سزائے موت کے قیدی کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ پیر مال ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مدعی محمد الیاس نے اپنے بھتیجے ارشاد کے قتل کا مقدمہ درج کروا یاتھا ۔

گواہوں نے ٹرائل کورٹ میں فرضی بیان دیئے جن میں واضح تضاد ہے اور ثابت ہوتا ہے چشم دید گواہ موقع پر موجود نہیں تھے مگر اس کے باوجود ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ نے شیر بہادر کو 2012ء میں سزائے موت کی سزا سنا دی تھی ۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج کمالیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شیر بہادر کو قتل کیس سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :