پنجاب میں بھی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے

سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت محرم الحرام کے مقدس ایام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے اور تمام مسالک و مذاہب کے مکاتب فکر ان ایام میں آپس میں محبت، اخوت ، بھائی چارے اور امن کی فضا کو قائم رکھیں تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو ں ۔

وہ جمعرات کو تحفظ عزاداری حضرت اما م حسین ؑ کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور ممبر ضلعی امن کمیٹی سید طالب حسین پرواز سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے مزید کہا کہ پاک فوج یقینا دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بہتر انداز میں آپریشن کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں اطمینان کی لہر پائی جاتی ہے لیکن پنجاب میں بھی دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائند وں کومجالس عزا و ماتمی جلوسوں کے موقع پر لائسنسداروں اور دیگر ذمہ دار ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے میں خود بھی مظفر گڑھ میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے موقع پر وزٹ کرتا ہوں اس موقع پر جمشید دستی نے تحفظ عزاداری کے قائدین الحاج شفقت حسنین بھٹہ اور سید طالب حسین پرواز کی تمام مسالک ومذاہب کے درمیان بھائی چارے ، محبت و اخوت اور امن کی فضا کو قائم رکھنے پر کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :