گھریلو جھگڑے پردلبرداشتہ چاربچوں کے باپ نے بیوی کو گولی مارکرخود کشی کرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2016 20:17

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22ستمبر2016ء): قصبہ میانہ ہزارہ میں گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر چار بچوں کے باپ نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کر لی، محمد اسلم کی شادی کلثوم بی بی سے 18 سال قبل ہوئی تھی، جس کے بطن سے 4 بچے شامل ہوئے، کچھ عرصہ سے دونوں کے مابین جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ صبح اسلم نے کلثوم بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کی خاتمہ کر لیا، مرنے والے میاں بیوی چار بچوں کے ماں باپ تھے، دونوں کے ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرانے سے گریز کیا، مگر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ہی لاشیں ورثاء کے حوالے کیں۔ اس طرح والدین کے جھگڑے نے چار بچے یتیم کر دیئے۔