علاقہ نظام پور کے 34دیہات21ویں صدی میں بھی سوئی گیس اور دیگر بنیادی ضروریات سے محروم

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 20:14

نوشہرہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) علاقہ نظام پور کے 34دیہات21ویں صدی میں بھی سوئی گیس اور دیگر بنیادی ضروریات سے محروم سابقہ حکومتوں میں بھی اپنے علاقے کے مسائل حل کے لئے آوازاٹھاتے ہیں لیکن ہمارے مسائل جوں کے توں پڑیں ہیں ان خیا لات کا اظہار حاجی نیاز الدین ،اول خان ،باز محمد اور دیگر عمائدین علاقہ نے نوشہرہ میں اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے بھر پور کامیابی حاصل کی اور ہمارا موجودہ MNAسراج محمدخان ہمارے علاقے ایا بھی نہیں لیکن علاقے کے عوام نے بھرپورکامیابی دلاکر انکو NA6کا قومی اسمبلی منتخب کیا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ MNAسراج محمدخان نے آج تک اس علاقے کا دورہ تک نہیں کیا اور نہ ہمارے مسائل حل کئے ہم اہلیان نظام پور وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انکوحل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں تاکہ آنے والے انتخابات میں ایک مرتبہ پھرپورے ضلع نوشہرہ میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرکے مخالفین پر یہ ثابت کریں کہ عوام اب بھی پی ٹی آئی کے ساتھ محبت کرتے ہیں اور پی ٹی آئی واحدسیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :