محکمہ خوراک نوشہرہ کا اکوڑہ خٹک مہاجر بازار پر چھاپہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 20:13

نوشہرہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) محکمہ خوراک نوشہرہ کا اکوڑہ خٹک مہاجر بازار پر چھاپہ زائدالمعاد لیزاور کوکومور نامی چپس کے درجنوں کاٹن برآمد دوکاندار کے خلاف مقامی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا اکوڑہ خٹک پولیس نے دوکاندار مراد ولد جہانزیب کے خلاف فوڈایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی اور سیکرٹری خوراک کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد سلیم کی قیادت میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی اور اسی چھاپہ مار ٹیم نے اکوڑہ خٹک کے مہاجر بازار میں مراد کولڈڈرنکس پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران کولڈڈرنکس کی دوکان سے کئی درجنوں لیز اور کوکومور نامی زائد المعائد چپس اور دیگر ناقص اشیاء خوردنوش برآمد کئے جس پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد سلیم نے متعلقہ دوکاندار کے خلاف فوڈایکٹ کے تحت مراسلہ ارسال کردیاجس پر اکوڑہ خٹک پولیس نے مراد ولد جہانزیب کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :