جنوبی کوریاکے چاررکنی وفد کا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کا دورہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 20:13

کامونکے(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر۔2016ء ) جنوبی کوریاکے چاررکنی وفد کا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کا دورہ ،آن لائن سسٹم کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کو غیر جبکہ دیگر سسٹم کو عارضی تسلی بخش قرارددیدیا ،تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کا چاررکنی وفد نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کامونکے کا دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نجم شاہ ،ڈی سی او گوجرنوالہ محمد عامر جان ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خاں ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی ممبر ڈاکٹرشبانہ ،اے سی صدر گوجرنوالہ نورش صبا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نےئر رشید خاں اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے ،دورہ کے دوران وفد نے لیبارٹری ،ڈسپنسری ،ایکسرے ڈیپارٹمنٹ ،آؤٹ ڈور سمیت مختلف شعبہ جا ت کا جائزہ لیا اور اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے سسٹم کو عارضی طور پر تسلی بخش جبکہ ایکسرے ڈیپارٹمنٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سسٹم کو مزید اپ گریڈ کرنے پر زور دیا،اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری ہیلتھ نجم شاہ نے بتایا کہ ابھی وفد نے سسٹم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا وہ اس حوالے سے بعد میں ہمیں اپنی رپورٹ دیں گے ،انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کا سسٹم کافی بہتر ہے تاہم اس کو آہستہ آہستہ مزید اپ گریڈ کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :