پاکستان میں موجود تاریخی شہر ٹیکسلا اب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے جہاں دنیا بھر کے دہشت گردی تربیت حاصل کرتے ہیں: بھارت کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے جواب میں پاکستان پر بے بنیاد اور بھونڈے الزامات

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 20:09

پاکستان میں موجود تاریخی شہر ٹیکسلا اب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے جہاں ..

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر2016ء) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں موجود تاریخی شہر ٹیکسلا اب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کی دلیرانہ تقریر کے بعد سے بھارت حواس باختہ ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم کی تقریر کے جواب میں بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پر بے بنیاد اور انتہائی بھونڈے الزامات عائد کیے ہیں۔

بھارت کی نمائندہ نے مضحکہ خیز اور بھونڈا دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں موجود تاریخی شہر ٹیکسلا اب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے جہاں دنیا بھر کے دہشت گردی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرتا ہے جس کے منفی اثرات پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اداروں سے ملنے والی امداد کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرتا ہے اور پوری دنیا میں دہشت گرد ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں نائن الیون حملوں کا ماسٹر مائینڈ اسامہ بن لادن بھی مارا گیا تھا۔

پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام ریاست کی سرپرستی میں کام کر رہی ہیں اور بھارت سمیت دوسرے پڑوسی ممالک میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ بھارتی نمائندے کی جانب سے اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہوئے مزید مضحکہ خیز دعوی کیا گیا کہ بھارت ایک جمہوریت پسند ملک ہے جہاں عوام کے حقوق کا ہر صورت خیال رکھا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان غیر جمہوری روایات اور رویوں کیلئے مشہور ہے جہاں عوام کو ان کے حقوق سے نہ صرف محروم رکھا جاتا ہے بلکہ ان پر ریاستی سطح پر ظلم و ستم بھی کیا جاتا ہے۔