بحریہ سی پیک کی سیکیورٹی کی فراہمی اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،کے اہم ترین میری ٹائم انفرا سٹرکچر کے بحری دفاع کا یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں

وائس چیف آف نیول اسٹاف کاملکی بحری دفاع کے سلسلے میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے کہاہے کہ پاک بحریہ پاکستان کے اہم ترین میری ٹائم انفرا سٹرکچر کے بحری دفاع کو یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کو سکیورٹی کی فراہمی اور دشمن کے کسی بھی ناپاک عزم کو خاک میں ملانے کے لئے نیو ی مکمل طور پر پرعزم ہے ۔

وہ جمعرات کو یہاں ساحلی علاقوں تربت، مکران، جیوانی اور اورماڑہ میں بحری مشقوں میں مصروف پاک بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ دورے کے دوران ایڈمرل کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور گوادر بندر گاہ کی سکیورٹی خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وائس چیف آف نیول اسٹاف نے اہم ترین میری ٹائم انفراسٹرکچر کے بحری دفاع اور پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی کسی بھی قسم کے خطرات سے حفاظت کے سلسلے میں پاک بحریہ کے عزم صمیم کا اظہار کیا ۔ ایڈمرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو سکیورٹی کی فراہمی اور دشمن کے کسی بھی ناپاک عزم کو خاک میں ملانے کے لئے پاک بحریہ مکمل طور پر تیار ہے۔ ساحلی علاقوں میں تعینات پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کے دوران وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے میری ٹائم سرحدوں کے مقدس فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں ان کی انتھک محنت، فرض شناسی اور بلند حوصلے کی تعریف کی اور ملکی بحری دفاع کے سلسلے میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :