آرمی چیف نے سزائے موت پانے والے مزید 7خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

سزائے موت پانے والے دہشت گرد شہریوں ‘ پولیس اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت پانے والے مزید 7 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ سزائے موت پانے والے دہشت گرد شہریوں ‘ پولیس اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

(جاری ہے)

یہ دہشت گرد شہریوں ‘ پولیس اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔ سزائے موت پانے و الے دہشت گرد فرقہ وارانہ کارروائی میں بھی ملوث تھے۔ انتہائی مطلوب 7 دہشت گردوں میں محمد قاسم طوری‘ عابد علی ‘ محمد دانش ‘ سید جہانگیر حیدر ‘ ذیشان ‘ مطاہر خان اور رحمن الدین کی سزائے موت کی توثیق کی گئی۔ ان دہشت گردوں نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔