وزیر اعظم نے بان کی مون کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی دستاویزات پیش کیں ، وہ دیکھ کر بھارتی بربریت پر دہل گئے، بھارتی مظالم کی دستاویزات پاکستان کی طویل المدت حکمت عملی کا حصہ ہے ، بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دلچسپی ظاہر کی ، مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 20:00

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحد ہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو بھارتی مظالم کی دستاویزات پیش کیں جنہیں دیکھ کر بھارتی بربریت پر بان کی مون بھی دہل گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کومیڈیا سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بان کی مون کو بھارتی مظالم کی دستاویز پیش کیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پر ثبوت دیکھ کر بان کی مون بھی دہل گئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم کی دستاویزات پاکستان کی طویل المدت حکمت عملی کا حصہ ہے۔ بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دلچسپی ظاہر کی۔ مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔